تازہ ترین

اظہار تشکر………شجاعت علی بہادر و اہل خانہ

میں اپنے اور اپنے خاندان کے تمام افراد خصوصاً ذوالفقار علی ، امجد علی ، مظہر علی ، احمد محمد علی ، نادر شریف ، عزیز نواز ، مراد اکبر ، نور عجم ، ڈاکٹر سعد الملوک ، انجینئر محسن علی ، شمس الحق قمر ، اور تمام احباب کی جانب سے ان تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمارے والد محترم حاکم اکبر علی خان کی وفات پر ہمارے ساتھ بذریعہ سوشل میڈیا، ٹیلی فون تعزیت کئے، بنفس نفیس تعزیت کےلئے تشریف لائے، ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور غم کی اس گھڑی میں ہماری اشک شوئی کیں۔
میں چترال کے ان تمام آن لائن ویب، چینلز، سوشیل میڈیا پیجز، گروپس خصوصاً چترال ٹائمز،ڈیلی چترال، چترال ٹوڈے چترال ایکسپریس،آواز چترال، انواز نیوز ، دی پولیٹیکس آف چترال ، پرائیڈ آف چترال و دیگر کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے والد محترم کی وفات کی کوریج کے ساتھ ان کےلئے دعائیہ کلمات لکھے اور قارئین سے دعائے مغفرت کی اپیل کیں۔ چترال اور چترال و پاکستان سے باہر رہنے والے چترالی خواتین وحضرات نے جس طرح ہمارے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کئے، ہم اس کےلئے ان سب کے شکر گزار ہیں۔
سول آرمڈ فورسز ایکس سروس مین سوسائٹی کے دوست احباب کا بھی ان سے والہانہ محبت کے اظہار پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
یہاں اہلیان چترال خصوصاً اہلیان چوئینچ ، چپاڑی اور کارگین کا شکریہ اس فخر کے ساتھ ادا کرنا چاہوں گا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں آپ جیسے ہمسایوں کا ساتھ حاصل ہے، آپ کی محبت و اخلاص سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ چترال کی روایتی تہذیب و تمدن اور بھائی چارگی ہنوز برقرار ہے۔
فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کرنا، سب کے مسجز اور فون کالز کا جواب دینا ممکن نہیں اس لئے بذریعہ سوشیل میڈیا اس پیغام کے وساطت سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین جزا عطا فرمائیں، آپ سب کو اس کا بدلہ دین و دنیا میں دیں۔ کسی کا ذکر مجھ سے رہ گیا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
#منجانب
شجاعت علی بہادر

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button