تازہ ترین

سڑک وقت کی ضرورت اور ترقی کی ضمانت” کے موضوع پر چترال میں سمینار..جس میں وزیر اعظم پاکستان کو بھی اس کانفرنس شرکت کرنے کیلئے دعوت نامے ارسال

چترال (  نمائندہ آوازچترال ) چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ نے ” سڑک وقت کی ضرورت اور ترقی کی ضمانت” کے موضوع پر 17جولائی کو پامیر ہوٹل چترال میں ایک عظیم الشان سمینار کے انعقاد کو فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں وزیر اعظم پاکستان ، وزیر مواصلات ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیر مین این ایچ اے، چیف سیکرٹری ، وزیر سیاحت ، ,ذوالفی بخاری کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ جبکہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی ، سنیٹر فلک ناز ، ایم پی اے ہدایت الرحمن اور معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ کو بھی اس کانفرنس شرکت کرنے کیلئے دعوت نامے ارسال کئے گئے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ وقاص احمد ایڈوکیٹ ، عنایت اللہ اسیر ،لیاقت علی چترال چیمبر ، افضل محمد جی ایم این سی ایچ ڈی ، محمد صابرصدر ڈرائیور یونین ، شبیر احمد صدر تجار یونین ، شکور محمد ممبر

ڈسٹرکٹ کونسل ، آکاش صدر سٹوڈنٹس یونین نے کہا ۔ کہ چترال کے خستہ حال اور پر خطر سڑکوں کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرنے اور اعلانات کی بجائے عملی کام کروانے کے سلسلے میں آواز اٹھانے کیلئے ایک سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جس میں چترال میں سڑکوں کی تعمیر اور لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔ وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ روڈز کی حالت بہتر بنائے بغیر معاشی ترقی اور ٹورزم کا فروغ دیوانے کے خواب سے زیادہ کچھ نہیں ۔ موجودہ وقت سڑکوں کی حالات انتہائی خراب ہے ۔ اور مقامی لوگ و سیاح سفری مشکلات سے دوچار ہیں ۔ جہاں ایک طرف بھاری کرایے برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ وہاں دوسری طرف لوگوں کی جانوں کو بھی شدید خطرہ درپیش ہیں ۔ لیکن حکومت بدستور بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ اور صرف اعلانات پر کام چلایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اب عملی کام کے سوا کسی بھی اعلان پر اعتماد نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا۔ کہ سڑکیں اتنی خراب ہیں ۔ کہ این ایچ اے کے ممبر نارتھ مکیش کمار گذشتہ روز چترال آنے کے باوجود سیاحتی مقامات کا دورہ اس لئے نہیں کیا ۔ کہ سڑکوں کی حالت انتہائی طور پر خراب ہیں ۔ اس موقع پر لیاقت علی رکن چترال چیمبر نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ چترال میں موجود مائن اینڈ منرلز تک رسائی کیلئے روڈ تعمیر کرکے علاقے کو خوشحال بنا کر مدینہ کی ریاست کا خواب پورا کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعلی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سوات کی ترقی کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ۔ چترال کے لوگ بھی ان سے چترال کو ترقی دینے کی ایسی ہی امید رکھتے ہیں ۔ چترال ڈرائیور یونین کے محمد صابر نے خستہ حال چترال پشاور روڈ اور پلوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سڑکوں کی زبوں حالی کے باوجود بھاری گاڑیون کے ذریعے سامان کی ترسیل کی جارہی ہے ۔ جس سے کسی بھی وقت جغور ، چمرکن پلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے بڑی گاڑیوں کو فی الحال روکا جائے۔ جبکہ چترال یونیورسٹی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر آکاش نے یونیورسٹی روڈ ایک مہینے کے دوران تعمیر نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button