تازہ ترین

خیبر پختونخوا کےپٹوارکلچرمیں تاریخی تبدیلی،تاریخ میں پہلی بارخواتین پٹواریوں کی بھرتی

 پشاور ( آوازچترال)  صوبے میں پہلی بار خواتین پٹواری بھرتی کی جا رہی ہیں، دیگر شعبوں کی طرح خواتین اب بطور پٹواری بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔ سینیرممبربورڈ آف ریونیو ظفرعلی شاہ کےمطابق خیبرپختونخوا میں 12 خواتین نے پٹواری کی بھرتی کا امتحان پاس کرلیا ہے۔ نئے پٹواریوں کی پوسٹوں میں دس فیصد حصہ خواتین کے لیے مختص کیا ہے، اوپن سیٹوں پر بھی خواتین پٹواری بھرتی کی جا رہی ہیں۔ خواتین پٹواریوں کی بھرتی سےجائیدادکےمعاملات میں خواتین کودرپیش مسائل کم ہوں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کے پی سے خواتین پٹوار کلچر کا حصہ بننے جا رہی ہیں، تعلیمی اسناد کی تصدیق کے بعد منتخب خواتین پٹواریوں کو تربیتی کورس کرایا جائے گا، مرحلہ وار 120، 120 نئے پٹواری بھرتی کیے جائیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button