تازہ ترین

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔۔مولانا عبدالاکبر چترالی نے گاؤں سنگور میں پختگی سڑک منصوبے کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر رتی برابر بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور قوم نے انہیں اسی لئے مینڈیٹ دے کر اسمبلی بھیج دیا ہے جہاں وہ ان کے مفادات کی حتی المقدور حفاظت کرے اور یہی وجہ ہے کہ وہ

اپنی صوابدیدی ترقیاتی فنڈ کی ایک ایک پائی کا درست استعمال کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اتوار کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں سنگور میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی پختگی کے منصوبے پر کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی فنڈ کو دو، دو لاکھ روپے کی صورت میں بندر بانٹ کرنے کی بجائے انہوں نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرنے کو ترجیح دی تاکہ پورا گاؤں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے اور سنگورگاؤں کا لنک روڈ بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس

کی دہائی سالوں پہلے تکمیل کے بعد پختگی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے مقامی عوام پر زور دیا کہ وہ کام کی معیار کویقینی بنانے کے لئے نگرانی ضرور کریں مگر بے جا مداخلت سے بھی باز رہیں اور کوئی غیر تسلی بخش کام ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان کی نوٹس میں لے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے 10کروڑ روپے کی ترقیاتی کاموں کے لئے سڑک اور بجلی کی ترسیل کے سیکٹروں کا انتخاب کیا ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے لئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں تو کہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کچا سڑکوں کی مرمت اور پختگی کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے صوابدیدی فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ دینا متعلقہ محکمے کا کام ہے جو کہ پروکیورمنٹ کے اصول و قواعد کے تحت صاف شفاف ٹینڈر کے عمل کے ذریعے ٹھیکے الاٹ کرتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ نے کہاکہ ان منصوبہ جات کو شروع کرکے کسی پر احسان نہیں جتاتے ہیں بلکہ

یہ عوام کا حق تھا جسے ان تک پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام میں عوام کے حقوق محفوظ نہیں ہیں اور یہ حقوق صرف اور صرف اسلامی نظام حکومت میں ہی محفوظ ہیں جہاں ضرورت کے مطابق کام سرانجام دینا ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے جس کے لئے کسی کے مطالبے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور جماعت اسلامی اسی نظام کے لئے کوشان ہے۔ جماعت اسلامی ضلعی سیکرٹری جنرل وجیہہ الدین اور یوسی ٹو کے امیر افتخار الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل فضل ربی جان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button