تازہ ترین

آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے .وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے..وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد ( آوازچترال) آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے، عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن میں مداخلت کی تو ہم بھی لحاظ ختم کردیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر کا کہنا تھاکہ 25 جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں، یہ الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں اور ایک بیانیہ ہمارا اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہے۔   انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد حکومت پاکستان معاملات کو اس طرح نہیں لےکرچل سکی، صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھا جبکہ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھاکہ کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور کشمیر کاخون بہا ہے، ہمارے وزیر خارجہ بچوں کو کہانیاں سنانے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں مداخلت کی تو ہم بھی لحاظ ختم کردیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تحریک انصاف پر مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا الزام بھی عائد کیا- واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیراسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواورں کے ناموں کی منظوری دے دی جس کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ ایل اے 1 سے اظہر صادق ، ایل اے 2 سے ظفر انور، اور ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ، جب کہ ایل اے 4 سے چوہدری ارشد ، ایل اے6 سے علی شان سونی ، ایل اے7 سے چوہدری انوار الحق ، ایل اے 8 سے ظفراقبال ملک ، ایل اے11 چوہدری محمد اخلاق اور ایل اے12 سے شوکت فرید کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، اس کے علاوہ ایل اے 14 سے میجرریٹائرڈ لطیف خلیق اور ایل اے15 سے سردار تنویر الیاس ، ایل اے 18 سےسردار قیوم نیازی، ایل اے 19سے سردارارزش سدوزئی ، ایل اے 22 سے سردار صغیر چغتائی، ایل اے24 سے فہیم اختر ربانی اور ایل اے25 سےسردار گل خندان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 26 سے میاں شفیق ، ایل اے27 سے سردار تبارک علی ، ایل اے 28 سے چوہدری شہزاد ، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد ، ایل اے سے 30 محمد راشد اور ایل اے 31 سے راجہ منصور خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی ، ایل اے 34 سے ریاض احمد ، ایل اے35 سے مقبول احمد ، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا ، ایل اے 37 سے محمد اکمل سرگالہ ، ایل اے 38 سے اکبر چوہدری پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ فہرست کے مطابق ایل اے 39 سے نازیہ نیاز ، ایل اے سے 40 سلیم بٹ ، ایل اے41 سے غلام محی الدین دیوان ، ایل اے سے 42 عاصم شریف ، ایل اے سے 43 جاوید بٹ جب کہ ایل اے 45 سے عبدالماجد خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے تاہم ایل اے 5 ، ایل اے9 ، ایل اے 10 ، ایل اے 13 ، ایل اے 16 ، ایل اے 17 ، ایل اے 20 ، ایل اے 21 ، ایل اے 23 ، ایل اے 32 اور ایل اے 44 سے ابھی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button