تازہ ترین

جغور کے دواشش سے لے کر بکر آیادجغور گول تک موٹر گاڑیوں کی حادثات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں…اہالیان جغور

چترال (نمائندہ آوازچترال ) اہالیان جغور نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ جغور کے دواشش سے لے کر بکر آیادجغور گول تک موٹر گاڑیوں کی حادثات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جوکہ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دور دس مختلف حادثات پیش آئے جن میں موٹر گاڑیاں پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑے اور کئی افراد لقمہ اجل اور کئی زخمی ہوگئے۔ ڈی سی او ضلع چترال کے نام ایک درخواست میں انہوں نے سڑک کے دونوں کناروں میں فٹ پاتھ بنانے اور جگہ جگہ اسپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پیدل چلنے والے تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو وہ شدید احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button