تازہ ترین

جغور میں تیز رفتارگاڑی ٹکر …خاتون ذخمی…۔اہلیان علاقہ کا اختجاج پشاور روڈ دو گھنٹے تک بند

چترال(   آوازچترال )چترال جغور کے مقام پر گاڑی(غواگے) نے خاتون زوجہ محمد خان کو ٹکر مارکر زخمی کردیا۔جس پر اہلیان علاقہ نے مشتعل ہوکر چترال پشاور روڈ کو دو گھنٹے تک بلاک کرکے رکھا۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی(غواگے) نمبر نے شام کو راہگیر خاتون زوجہ محمد خان کو ٹکر مار کرزخمی کردیا۔جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔جس پر علاقہ کے لوگوں نے طیش میں آکر روڈ بلاک کردیا۔
اس موقع پر مظاہرین کا موقف تھا کہ علاقہ میں اورسپیڈ کے وجہ سے ماضی قریب میں کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جسمیں کئی قیمتی جانوں کا ضائع بھی ہوچکا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ60گھرانہ پر مشتمل ہے اور یہاں 8سکول ہیں جس میں 5سرکاری اور تین پرائیوٹ سکولز شامل ہیں۔اس روڈ کے وجہ سکول کے بچوں سمیت راہگیر بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں،پہلے روڈ کے دونوں اطراف راہگیروں کے لئے فٹ پاتھ بنے ہوئے تھے جبکہ ابھی اُن فٹ پاتھوں کو ختم کرکے روڈ کے دونوں اطراف شولڈر بنائے گئے ہیں جس کے وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ روڈ کے مختلف مقامات پر اسپیڈ بریکر بنائے جائیں۔درین اثناء ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اے اے سی ربنواز نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کی کہ روڈ پر اسپیڈ بریکر بنائے جائینگے جس پر مظاہرین نے دوگھنٹے سے بلاک روڈ کو کھول دیا۔مظاہرین نے غواگے گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لیکر پولیس کو حوالہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔مظاہرین نے حادثات کے سدباب کے لئے ڈی پی او چترال سے بھی مذکورہ روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button