تازہ ترین

بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگ لی

اسلام آباد( آوازچترال) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگ لی، حکومت زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حقائق عوام کے سامنے لائے،جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟اگر کسی اور ملک سے جہاز اسرائیل گیا تب بھی بتایا جائے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا دورہ لاہور معمول کا تھا، لاہور میں آصف زرداری سے ملنے والوں کا ہم نے خیرمقدم کیا، آصف زرداری لاہور میں اپنے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے ملنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، قومی میں جس طرح کے کارٹون ہیں ویسے سندھ اسمبلی میں بھی ہیں، پی ٹی آئی اب بھی کنٹینر پر کھڑی ہے ، اپوزیشن سے پوچھا جائے سندھ بجٹ پر ایک بھی کٹ موشن کیوں نہیں لائی؟اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان کی حیثیت کو سنبھالے گا۔   بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے سے متعلق عمران خان کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، اڈے سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی میں مئوقف رکھیں گے۔ ہماری پالیسی کشمیر اور فلسطین پر واضح ہے۔پیپلزپارٹی کی تجویز پر کمیٹی بنائی گئی ہے، ہماری تجویز پراسپیکر نے افغانستان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا، پیپلزپارٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گی، قومی سلامتی کمیٹی کا ممبر ہوں خودشرکت کروں گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اسرائیلی حکام سے ملاقات کے معاملے پر کہا کہ اسرائیلی جہازسے متعلق حکومت حقائق عوام کے سامنے لائے، زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق آگاہ کیا جائے،اگر کسی اور ملک سے جہاز اسرائیل گیا تب بھی بتایا جائے، حکومت کے حقائق عوام کے سامنے لانا بڑا آسان ہوگا، حقائق سامنے آئیں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، کہاجارہا ہے کہ جہاز یہاں سے اڑ کر اسرائیل گیا، اگر جہاز کا روٹ واقعی یہی تھا تو جہاز کو یہاں آنے کی اجازت کس نے دی، جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button