تازہ ترینصحت

این سی او سی اجلاس: یکم جولائی سے 31 جولائی تک نئی پابندیوں کا اطلاق

 السلام آباد (  آوازچترال  )وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس، اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ، این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ، این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا۔ نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا، این سی او سی کی جانب سے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ، پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد، صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے، شادی کی تقریب آؤٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت، 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے، ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مذارات کو دوبارہ کھلنے کی اجازت۔ رات ایک بجے تک ویکسینیشن شدہ افراد کے لیے سینماز کھولنے کی اجازت، ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے صوبے کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button