تازہ ترین

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ” دو روزہ دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں۔

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ ” حمزہ محمد صدیقی“ پیر سے دو روزے دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں۔ چترال میں ناظم اعلیٰ کی مصروفیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال عبدالرزاق نے کہا کہ جمعیت کی تنظیمی ٹیم کے ساتھ نشستوں کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے اندر پروگرامات میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ چترال کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے چترال پریس کلب میں تعلیمی پریس کانفرنس سے بھی مخاطب ہوں گے۔ پیر کے صبح 11 بجے چترال ائیرپورٹ میں ناظم اعلیٰ کا فقید المثال استقبال ہوگا۔ ناظم اعلیٰ ”تعمیر پاکستان ریلی ”کی قیادت کرتے ہوئے شہر میں داخل ہوں گے۔ طلباء کے علاوہ احباب جمعیت کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button