تازہ ترین

عشریت کے مقام پرحادثہ،ایک جان بحق 8زخمی

چترال ( نمائندہ آوازچترال) سوات سے سیروتفریچ کی غرض سے چترال آنے والی ایک رش گاڑی نمبر 3599 اچھانگول عشریت میں حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان9 افراد سوار تھے، جس میں 5بچے بھی شامل تھے۔حادثے میں ایک 9سالہ بچہ محمد بہروش خان ولد فرمان علی جان بحق جبکہ8زخمی ہوگئے۔گاڑی فرمان علی ولد ملک زادہ سکنہ مٹہ سوات چلارہا تھا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے خاندان سوات سے سیاحت کے غرض چترال آرہے تھے۔زخمیوں میں فرمان علی ولد ملک زادہ،ملک زادہ ولد سرگن خان،پلواشہ دختر محسن علی،باز خان ولدہشمت علی خان،ولی خان ولدہشمت علی خان،مرجان ولد فرمان علی، دختر ملک زادہ اورحسنین ولد افتخار خان ساکنان مٹہ سوات شامل ہیں جوکہ معمولی زخمی بتائے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button