تازہ ترین

گھریلو صارفین کیلئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی

اسلام آباد ( آوازچترال ) لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے قسطوں میں بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کردی ، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کرتے ہوئے 9کسٹمرسینٹرز اور دفتری سطح پربجلی بلوں کی قسطوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کیلئے فہرستیں ایس ڈی اوز کو فراہم کردی گئیں، سی ایس ڈی لیسکو بشیراحمد کا کہنا ہے کہ لوگ قسطوں کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہیں، لیسکو نے صارفین سے مجموعی طور پر122ارب وصول کرنا ہیں۔خیال رہے لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں صارفین کے بلوں کی تقسیم کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button