32

پاکستان میں اقلیتی برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

پشاور (آوازچترال ) اقلیتی برادری خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے صدر شنیلا روت کے مشیر بننے، صاحب سنگھ ڈی آر سی کا پہلا ممبر بننے اور راجپوت کمیونٹی کے سمبل سریش ڈاکٹر بننے کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب کی صدارت ممبر آف ویمن کمشن خیبر پختونخوا مالا کماری نے کی جس میں راجپوت ویلفیر سوسایٹی کے ممبرز مکیش، وشال، دیوان، مالاکنڈ کرسچن کمیونٹی کے ممبر وقار حمید، سوات سکھ کمیونٹی ممبر ہومی سنگھ سمیت کثیر تعداد میں اقلیتی برادری اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی. تقریب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کو اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف کی صدر شنیلا روتھ کا مشیر بننے پر خراج تحسین پیش کی تقریب میں راجپوت کمیونٹی کی بیٹی سمبل سریش کو ڈاکٹر بننے اور ڈاکٹر صاحب سنگھ کو ڈی آر سی کا پہلا مینارٹی ممبر بننے پر مبارکباد دی گئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالا کماری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے تینوں مذاہب کے لوگوں کی کامیابی اور خوشی کو ایک جگہ منانے کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا انہوں نے کہا کہ تمام انسان مختلف پھولوں کے ملاپ کا ایک گلدستہ ہے جو معاشرے کے فلاح وبہبود کیلئے ملکر کام کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تقریب کے شرکاء نے اقلیتی برادری کے کاوشوں کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتی برادری کو درپش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے تاکہ وہ بھی ہر میدان میں سامنے آئے اور ملک کی خدمت کراکے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج کی تقریب کا یہی پیغام تھا. تقریب میں مہمانوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Facebook Comments