126

اے کے ایچ ایس پی چترال میں کورناوائرس …..دورافتادہ علاقوں میں گھرکی دہلیزپرویکسینیشن کویقینی بنانے میں کام کررہی ہے

چترال(نمائندہ آوازچترال  )آغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال میں کورناوائرس سے بچاوکے حوالے سے آگاہی مہم اوردورافتادہ علاقوں میں گھرکی دہلیزپرویکسینیشن کویقینی بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔اب تک لوئرچترال میں محکمہ صحت اوراے کے ایچ ایس پی کے تربیتی یافتہ اسٹاف نے فسٹ ڈوزمیں 37661اوردوسری ڈوزمیں 6794کل44455 جبکہ اپرچترال میں فسٹ ڈوز29651دوسری ڈوز6826کل 36477 افرادکی ویکسینیشن کی گئی۔محکمہ صحت چترال اوراے کے ایچ ایس پی کے باہمی مشاورت پرکام کرنے سے اپرچترال اورلوئرچترال کورناویکسینیشن کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس چترال پاکستان کی موبائل ٹیم نے وادی بروغل کا دورہ کیا اور وادی کی پوری اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرلی۔وادی بروغل ضلع اپرچترال کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔جوچترال شہرسے 245کلومیٹر کے فاصلے پرہے جس کی کل آبادی 1600 کے آس پاس ہے تقریباً 220 گھرانوں پر مشتمل ہے۔ پوری وادی میں سات گاؤں ہیں جو ایک دوسرے سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہیں۔ ان وادیوں کے رہائشیوں نے اپنی الگ ثقافت اور روایتی اقدار کو برقرار رکھا ہے۔ اس علاقے کے لئے قریب ترین کوویڈ ویکسینیشن سینٹرآر ایچ سی مستوج ہے جو تقربیاً9 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے ڈرائیو اور سفر کی لاگت زیادہ ہے۔ خاص طور پر بروغل وادی اوریارخون جیسے بالائی علاقوں میں عام لوگوں کے لئے ویکسینیشن مراکز تک رسائی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے کے ایچ ایس، پی نے دور دراز علاقوں میں ویکسینیشن تک رسائی بڑھانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اپراورلوئر چترال کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کاانعقادکیاجس میں اے کے ایچ ایس، پی اور محکمہ صحت کے مابین باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنے کے بعد، ڈی ایچ او چترال نے آؤٹ ریچ ویکسینیشن کی منظوری دیتے ہوئے اے کے ایچ ایس پی چترال کو کوڈ 19 ویکسین فراہم کیں۔ جس کے موبائل ٹیم وادی بروغل پہنچ کر 700 اہل آبادی کو ویکسین نیشن کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس، پی نے دور دراز کے علاقوں میں کوویڈ ویکسینیشن تک رسائی بڑھانے کے لئے ڈاکٹر، نرسنگ اور سپورٹ عملہ پر مشتمل دو موبائل ٹیمیں ہر ٹیم میں ایک ایمبولینس کے ساتھ تشکیل دی گئیں۔ویکسینیشن کے دوران مقامی لوکل کونسل،آغاخان ہیلتھ بوائزنے کمیونٹی کومتحرک کرتے ہوئے ڈیٹاانٹری اوردوسرے کاموں میں بھی رضاکارانہ خدمات فرہم کیں۔۔انہوں نے کہاکہ ویکسینیشن مہم کے تحت اے کے ایچ ایس پی نے اب تک لوئرچترال میں ارکاری،سوسوم،مدک لشٹ،پرسن،برابیگ،شغور،گرم چشمہ میں 17561اوراپرچترال میں بروغل،بانگ،شوت،لون،شاگرام،مستوج میں 14529 بندوں کاویکسینیشن کیاہے۔ معراج الدین نے کہاکہ کوروناوائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اس جنگ میں کامیابی کے لیے ہم سب کو اس وائرس کے خلاف جنگی منطق سے کام لینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اپرچترال اورلوئرچترال کامشکورہوں کہ انہوں نے اے کے ایچ ایس پی کے سینٹراورموبائل ویکسینیشن ٹیموں کوویکسین کی فراہمی کویقینی بنایا۔ ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پراپراورلوئرچترال میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسینیشن کیاجارہاہے۔محکمہ صحت کے ساتھ باہمی مشاورات سے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments