تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں پختونخوا ترقی کی جانب گامزن ہے…عبداللطیف

پشاور ( آوازچترال)عوام دوست اور ترقی کا ضامن بجٹ پیش کرنے پر صوبائی حکومت مبارک باد کی مستحق ہے وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں پختونخوا ترقی کی جانب گامزن ہے اور ہمہ جہت ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل سے 2023میں بھی تحریک انصاف انشاء اللہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عبداللطیف نے صوبائی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میں صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے جو ایجنڈا ترتیب دیا تھا حالیہ بجٹ اس کی عکاس ہے۔ صوبے میں تعلیم، صحت، ذرائع، نقل و حمل، سیاحت اورزراعت جیسے شعبوں کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی اور روز گار کے ذرائع کے حوالے سے بھی بہترین بجٹ ثابت ہو گا انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کے معاشی مسائل حل ہو نگے جبکہ مساجد کے خطباء کو پہلی مرتبہ اعزازیہ دینے کے لئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ اس سے خطباء کا عزت نفس بحال کرنے میں مدد ملے گی اور محراب اور منبر کے حامل شخصیات جو اب تک مذہب کے نام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہو ئے تھے ان کو ان کا جائز حق مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینا بھی صوبائی حکومت کی انصا ف پسندی کی عکاس ہے چترال جیسے پسماندہ اضلاع کو خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی سے ان علاقوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی{ انہوں نے صوبائی وزیراعلیٰ محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے نہ صرف صوبائی بجٹ میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں بلکہ پی ایس ڈی پی میں چترال،مستوج روڈ، چترال بمبوریت روڈ کے علاوہ بروز سمیت چھ نئے فیڈرز کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ وہ صوبے کے اقلیتوں کی خدمت کے علاوہ چترال کی ترقی کے لئے بھی دن رات محنت کر رہے ہیں جو ان لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جنہوں نے مذہب کے نام ووٹ تو لئے لیکن گزشتہ تین سالوں سے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button