تازہ ترین

عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں ، ‘ طاہر القادری

نارووال( آوازچترال ) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ظالموں کی حکومت میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن عمران خان ہمارے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ وہ انصاف دلائیں گے ،انہوں نے انصاف تو دور کی بات کبھی شہدا ء کے لئے 3 سالوں میں ہمدردی کا ایک بول نہیں بول سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میںپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک شہدا ئے سانحہ ماڈل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسران اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے سزا دلوا سکتے ہیں لیکن انہوں نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا ،7 سال گزر گئے شہدا ء ماڈل ٹاؤن کو انصاف نہیں ملا۔ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی شہدا ء کے انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،(ن)لیگ نے اپنے دور میں گلو بٹ پیدا کئے گئے 14 شہدا ء کے اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا لیکن ریاست مدینہ بنانے والے بھی انصاف نہیں کر سکے ،ہم عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا ،عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button