تازہ ترینسیاست

”چترال عوامی پارٹی“کے دفتر کا باقاعدہ طورپر افتتاح

چترال(آوازچترال )چترال کے حال ہی میں بننے والی سیاسی پارٹی ”چترال عوامی پارٹی“کے دفتر کا باقاعدہ طورپر افتتاح کردیا گیا۔اس حوالے سے دفتر واقع بالمقابل پولو گراونڈ گیٹ چترال میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی صدر پریس کلب چترال ظہیرالدین تھے۔اُن کے ساتھ پریس کلب کے دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ بعد آزان چیئرمین چترال عوامی پارٹی عثمان خان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نیک مقصد لے کرکم وسائل

کے باجود میدان میں کود پڑے ہیں۔اور ہم نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا ہے کہ چترال کو متفق اور متحد کرنے کی کوشش کریں گے اور اس اتفاق واتحاد کے پلیٹ فارم سے چترال کے بڑے اور چھوٹے مسائل حل کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں الیکشن میں کامیابی ثانوی حیثیت رکھتی ہے سیاست ایک اسلامی عمل ہے جس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ چترال عوامی پارٹی لوئر چترال کے صدر مبشراحمد نے کہا کہ ہم ایک لاکھ ممبر شپ کا ٹارگٹ پورا کرنے کی کوشش کریں گے جن سے ماہانہ فیس ایک سوروپے جمع کیا جائے گا۔جس سے بارہ کروڑ روپے کی مالیت جمع ہوگی اور یہ عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔پانج سال تک یہ ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔جس کے بعد اسے ایک انٹرپرائز میں تبدیل کیا جائے گا۔جوکہ پارٹی کو ایک منظم بنیاد فراہم کرے گا۔اس ڈونیشن کا انٹرنل اڈٹ کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا ریسوس چترال کے لوگ ہیں جو اپنے مسائل

کے حل کیلئے ہماری آواز سے آواز ملائیں گے اور سپورٹ کریں گے۔ مہمان خصوصی صدر پریس کلب ظہیر الدین نے کہا کہ چترال کے نوجوانوں نے جس تحریک کا آغاز کیا ہے وہ قابل قدر ہے دنیا کی بڑی تحریکوں کا آغاز ایسے ہی بہت چھوٹے پیمانے کی شروعات سے ہوتی ہیں۔یہ پارٹی وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ چترالی عوام میں احساس کمتری ومحرومی پائی جاتی ہے اور اس احساس محرومی کا خاتمہ ناگزیر ہے جس کا بیڑا اس پارٹی نے اُٹھالیا ہے۔ اس پارٹی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ منظم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر قائم ہے جو اس کی کامیابی کی ضمانت ہے اور پارٹی کی قیادت میں علاقے کیلئے دردبدرجہ اتم موجود ہے اس لئے چترال عوامی پارٹی کا مستقبل نہایت ہی تابناک ہے اور بہت جلد چترال کا مقبول ترین سیاسی جماعت بن کر اُبھرے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button