تازہ ترین

دریا نہ صرف ریشن سڑک کو ختم.کیا. بلکہ رہائشیوں کے مکانات اور زمینیں بھی لے گیا۔ لاپرواہی پرمتعلقہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج

  چترال( آوازچترال )پیر مختار نبی ،چیئرمین تحریک تحفظ حقوق چترال نے لاپرواہی پرمتعلقہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے بونی پولیس سے رجوع کیا .پولیس نے درخواست موصول کرکے روزنامچہ میں داخل کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ درخواست میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ،ڈی سی اپر چترال،(سی اینڈ ڈبلیو) محکمہ ، ایم پی اے  اور ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے متعدد مواقع پرمذکورہ محکموں کے افسران سے درخواست کی تھی اور انھیں سردیوں کے موسم میں دریا موڑنے کے لئے درخواستیں پیش کیں لیکن ان میں سے کسی نے بھی اس مسئلے کا نوٹس نہیں لیا۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ ان محکموں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ، دریا نہ صرف ریشن کے قریب شادر کے مقام پر لوئر اور اپر چترال کے درمیان سڑک کو ختم کر گیا بلکہ رہائشیوں کے مکانات اور زمینیں بھی لے گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا جانا چاہئے تاکہ ان محکموں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button