68

وزیرزادہ کو خیبر پختونخواسے مرکزی انصاف اقلیتی ونگ کی صدر شنیلا رتھ کا مشیر مقرر کردیا

پشاور( آوازچترال )وزیراعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کو خیبر پختونخواسے مرکزی انصاف اقلیتی ونگ کی صدر شنیلا رتھ کا مشیر مقرر کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف مرکزی اقلیتی ونگ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر ذادہ نے اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی اور مرکزی انصاف ونگ کی صدر شنیلا رتھ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختو نخوا میں سیاسی صورتحال اور اقلیتی امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر ذادہ نے مرکزی صدر کو خیبر پختونخوا میں اقلیتی امور کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور صوبے میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے خیبر پختونخوا سے انکو مرکزی انصاف اقلیتی ونگ کے مشیر مقرر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پارٹی کو منظم کرنے سمیت تمام اختلافات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

Facebook Comments