تازہ ترین

ادارہ  روز نےایک ہونہارطالبہ کو ہاسٹل ایڈمشن اور دوسرے چارجز کی مد میں 90ہزار روپے کا اسکالرشپ جاری کردیا

چترال (نمائندہآوازچترال  ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کم وسائل کے حامل طلباء وطالبات کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے کوشان ادارہ  روز نے بمبوریت سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہارطالبہ سلطانیہ بی بی کو ہاسٹل ایڈمشن اور دوسرے چارجز کی مد میں 90ہزار روپے کا اسکالرشپ جاری کردیا جس نے اوپن میرٹ پر فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کے بعد اب سال سوم میں زیر تعلیم ہے۔ان کی تعلیم کو سپورٹ کرنے میں فیملی کو اس لئے سخت مشکل درپیش ہیں کہ بلڈ کینسر میں مبتلا ان کی چھوٹی بہن آغا خان ہسپتال کراچی میں گزشتہ دو سالوں سے زیر علاج ہیں۔ROSEکے دفترمیں منعقدہ تقریب میں انہیں چیک پیش کیا گیا جس میں چترال کے معروف وکیل اور پی ایم ایل (ن) کے رہنما عبدالولی خان عابدایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف تاجر رہنما سفیر اللہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ مہمانان خاص تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے Roseکی کوششوں کو سراہتے ہوئے دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ علاقے میں اعلیٰ کو عام کرنے اور ٹیلنٹ رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تنظیم کے ساتھ مدد کرے۔ انہوں نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں کسی بھی فیلڈ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے خالد بن ولی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کو اس تنظیم کے ذریعے شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے کہاکہ چترالی مخیر حضرات ہمیں جو عطیات دیتے ہیں، وہ اسی طرح مستحق افراد تک پہنچائے جارہے ہیں تاکہ محض مالی مسائل کی بناپر کوئی پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button