تازہ ترین

زید کے مقام جیپ کوراغ سے ریشن آتے وقت اچانک بے قابو ہوکر دریائے چترال میں جا گری،

چترال (نمائندہ  آوازچترال  )     اپر چترال کے مقام زید میں   جیپ کوراغ سے ریشن آتے وقت اچانک بے قابو ہوکر دریائے چترال میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5

افراد جن میں ایک بچہ اور عورت شامل ہیں معجزاتی طور محفوظ رہے، ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل ساتھ اپر چترال زید پہنچ کر دریائے چترال سے جیپ کو ریکور کرکے مالک کے حوالے کر دیا، حادثے کے نتیجے میں محفوظ اور معمولی زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اپر چترال RHC ریشن منتقل کیا گیا تھا.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button