تازہ ترین

اپرچترال میں  خودکشی کے دومختلف واقعات

چترال( نمائندہ  آوازچترال) خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نےاپرچترال میں  خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔گذشتہ روزاپرچترال میں  خودکشی کے دومختلف واقعات پیش آئے دوشادی شدہ خواتین نےمبینہ طورپرخودکشی کرکے اپنی اپنی زندگی کاچراغ گل کردیاہے۔پہلاواقعہ بونی کے نواحی گاوں آوی میں پیش آیاایک خاتون وزجہ محمدقربان شاہ عمر35سال صبح گھرسے نکاکرلاپتہ ہوئی جس کی رپورٹ تھانہ بونی میں درج کردی گئی تھی لاش بونی پل کے نزدیک دریائے سے برآمدکرلی گئی ۔جس کوپوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالہ کی گئی ۔ اسی طرح دوسراوقعہ اپرچترال کے بریپ گاوں میں پیش آیا ہے جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون زوجہ دیدارولی عمر25سال  چھریداربندوق سے خودپرفائرکرکے خودکشی کی ہے   ۔مقامی پولیس موقع پرپہنچ کرلاش پوسٹمارٹم کے بعدورثاکوحوالہ کردیاگیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button