تازہ ترینصحت

بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کٹیگیری ڈی ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر رحمت امان، ڈاکٹر فرمان والی،ایم ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی اور دوسرے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے پیغام میں عوام سے اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button