تازہ ترین

دریامیں لاپتہ ہونےوالی 9افراد میں سے تین  افراد کی لاشیں  دریاسے نکال کردیا

چترال(  نمائندہ آوازچترال ) چترال شہر سے یارخون جانے والی ٹویوٹا گاڑی  اوناوچ میں پل عبور کرتی ہوئی دریا میں جاگری جس کے نیتجے میں نو افراد جان بحق ہوگئے جبکہ دو افراد معجزانہ طور گاڑی گرنے کے بعدہی بچ نکلے ۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعدریسکیو1122 اورآغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ  کے ایمرجنسی رسپانس ٹیم  لوئرچترال سے وہاں جاکرریسکیوآبریشن کرکے دریامیں لاپتہ ہونے 9افراد میں سے تین  افراد دیدار الدین، سلطان خان، اعجاز ولی کی لاشیں  دریاسے نکال کرورثاکے حوالے کردیاگیا۔جبکہ افتاج کے لاش پاوریارخون کے مقام پرمقامی لوگوں نے نکال کرآبائی گاوں پہنچایاگیا۔ریسکیو1122اورآکاہ کے تربیتی یافتہ جوانوں نے گاڑی کوریکورکیا۔ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ جن میں اسرار احمد سابقہ ممبر دو خواتین مغل خان ڈرائیور اور امید نبی شامل ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button