صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے اپیل…مصباح آرزو کی جسد خاکی پاکستان لانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں
چترال( نمائندہ آوازچترال )سعودی عرب میں جاں بحق چترالی نوجوان مصباح آرزو کی جسد خاکی پاکستان لانے میں مدد کے لیےچیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن چترال نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال نے صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر خارجہ پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہیں کہ چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان مصباح آرزو جو عید کے تیسرے روز سعودی عرب میں ایک روڈ حادثے میں جان بحق ہوگئے ہیں، ان کی جسد خاکی پاکستان لانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان کی جسد خاکی وہاں ہسپتال میں ہے اور اس پر روزانہ پانچ سو سے آٹھ سو ریال ہسپتال کا بل بن رہا ہے۔ یہاں چترال میں ان کے ورثاء شدید کوفت سے دوچار ہیں۔انہوں نے جسد خاکی جلد از جلدپاکستان پہنچانے میں مخیر حضرات سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔