71

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

  پشاور( آوازچترال) محکمہ تعلیم کا سکولز کھولنے کیلئے تیاریوں کا آغاز، اعلامیہ کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار، سرکاری و نجی سکول کےاساتذہ اور عملہ 29 مئی سے 5 جون تک قریبی سنٹرز میں ویکسین لگوائیں ۔ 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور ملازمین شناختی کارڈ اور جاب سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ ویکسین سنٹر جائے، تصدیق کے بعد ویکسین لگا کر ایس ایم ایس کے ذریعے سرٹیفیکیٹ وصول کریں گے، ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر کسی بھی استاد یا عملہ کو سکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ویکسی نیشن سنٹر میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔

Facebook Comments