تازہ ترین

متاثرین ریشن کا احتجاجی جلسہ….بجلی گھر روڈ کی تعمیر سے جان ومال کی تحفظات کا اظہار

اپرچترال(  آوازچترال )  متاثرین ریشن نالہ اہلیان نرزوم کا احتجاجی جلسہ زیر صدارت شاہان گنج منعقد ہوا۔جلسے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ریشن 2013سے ریشن نالے کی تباہ کاریوں سے متاثر ہیں اُنہوں نے بجلی گھر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے اہلیان نرزوم کی طرف سے جان ومال کی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریشن نالے میں ادارہ سی اینڈڈبلیو کی طرف سے بجلی گھر روڈ کے لیے اندر کی طرف پختہ کنگریٹ دیوار کھڑی کی جارہی ہے جسکی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور سی اینڈ ڈبلیو انجینئر کے غلط رویے کی وجہ سے ہمارے بڑوں کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے ہم اس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آئیندہ جمعہ سے قبل اس کو تبدیل کیا جائے تاکہ آئیندہ کسی معزز شہری سے گستاخی نہ کرسکے۔اُنہوں نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ بجلی گھر روڈ نقشہ کے مطابق زمین کا حصول کرکے ادہ شدہ مقررہ سائڈپر تعمیر کیا جائے بصورت دیگر مقابل میں غربی جنوبی جانب اتنی ہی دیوار تعمیر کی جائے بعد میں اس حساس جگہ پر اتنی ہی دیوار بنائی جائے یا اس مخصوص ایریے کو کھلا چھوڑدیا جائے۔
مقررین نے کہا کہ نمائندگان نے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو اس حوالے سے اپنی گزارشات اور تحفظات گوش گزار کیں۔اُنہوں نے جلد انکوائری کا حکم دے دیا اور کام بند کرنے حکم دیا۔مقررین نے اس اُمید کااظہار کیاکہ انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر عوام کو مطمئین کرینگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button