تازہ ترین

فزیکلی معذور بچوں کو وقت دے کر ان کے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا اور انھیں باعزت روزگار کے قابل بنانا معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی فرض ہے

پشاور( آوازچترال) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے ایسوسی ایشن برائے فزیکلی معذور کے صدر انجم اقبال اور نائب صدر وسیم سلیم کے سپیشل بچوں کے تعلیمی سلسلہ اور انھیں روزگار کے قابل بنانے کے کردار کو سہراتے ہوئے فیڈریشن اور بزنس کمیونٹی کی طرف سے ہرقسم سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے اور امیدآباد سواتی پھاٹک گیٹ پشاور کے فزیکلی معذوربچوں کے سنٹرکے لئے چمکنی جی ٹی روڈ کی حدود میں پلاٹ کی حصول میں ہرممکن تعاون کی مدد کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہاکہ فزیکلی معذور بچوں کو وقت دے کر ان کے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا اور انھیں باعزت روزگار کے قابل بنانا معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کی فرض ہے اور اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی اور صوبے کے بزنس کمیونٹی معذور بچوں کے لئے سنٹر کے لئے پلاٹ خریداری میں ہرممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے فزیکلی معذور بچے والدین پر بوجھ بننے کی بجائے روزگار کے قابل بنایا ہے اور اس کاوش کی جتنی بھی تعریف کرکے کم ہیں۔ اس موقع پر فیڈریشن کی جانب سے انجم اقبال کو سرتاج احمد خان نے شیلڈ بھی پیش کردی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button