تازہ ترین

پی ٹی آئی میں ترین گروپ کے بعد اب ایک نیا پریشر گروپ

 پشاور  ( آوازچترال) میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور گروپ بھی سامنے آیا ہے جس میں 15 ارکان کے نام شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور گزشتہ رات بھی ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد اراکین کو عشائیہ دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق عشایئے میں سردار شہاب الدین خان، ملک غضنفرعباس چھینہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل (ر) غضنفرعلی شاہ، اعجازخان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اوراحسن جہانگیر بھٹی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق عشایئے میں شریک تمام ارکان نے بجٹ میں ہم خیال گروپ کے لئے ترقیاتی اسیکمیں شامل نہ کرنے پر شکوے و شکایات کے انبار لگادیئے، تاہم اس بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ گروپ اپنے تمام تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سامنے رکھے گا، اوراس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button