70

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کویڈ -19 کا ویکسین لگایا

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی سے) کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرنےکے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کا مستوج کا دورہ۔ اس موقع پر سراج الدین ایس،ایچ،او تھانہ مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گرانفروشی اور SOPs پر عمل نہ کرنے پر متعدد افرادکے خلاف

کاروائی کی گئی۔ درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کویڈ -19 کا ویکسین لگایا۔ انہوں نے جملہ عوام سے اس ویکسین کو یقینی طور پر لگانے کی گزارش کی۔

Facebook Comments