تازہ ترین

چترال سکاوٹس …ضلع لویر چترال سے بھرتی …ریکروٹمنٹ کا عمل17سے 19مئی تک پولو گراونڈ میں جاری رہے گا

چترال (نمائندہ آوازچترال ) چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ضلع لویر چترال سے تعلق رکھنے والے اور چترال سکاوٹس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ کا عمل17سے 19مئی تک جاری رہے گا۔ تمام خواہش مند جوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تین دنوں صبح 8بجے چترال میوزیم کے قریب پولو گراونڈ پہنچ جائیں جہاں بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور اصلی اسناد بھی لے آئیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button