تازہ ترین

وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد ( آوازچترال) وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نالہ لئی پراجیکٹ بہت تیز ہے،سارے پروجیکٹ تیز ہو رہے ہیں،مجھے نالہ لئی کی فکر ہے،شیخ رشید سے سوال کیا گیا کہ نالہ لئی کا پراجیکٹ الیکشن سے قبل مکمل کرلیں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ منصوبہ الیکشن سے پہلے شروع ہو جا ئے تو بہت بڑی بات ہے،پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں تو دو سال لگیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری پندرہویں وزارت ہے میری خواہش ہے کہ یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں عزت کے ساتھ گھر میں بیٹھ جاؤ۔جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا اس بات کا مطلب یہ ہے کہ آپ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی پروجیکٹ مکمل ہوگیا تو میں سیاست سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔2023 کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں الیکشن لڑوں گا کیونکہ مخالف پنگا لیتے رہتے ہیں۔ اگر مجھے باعزت راستہ دیں،نالہ لئی پروجیکٹ مکمل ہوجائے تو میں باعزت طریقے سے سیاست چھوڑ دوں گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال سمیت صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پرگفتگو کی گئی ،ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا،نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے ا ژدھام میں کمی آئے گی،راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے ،راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جس پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں ،عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button