ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عید کے پہلے روز اپر چترال کےمختلف صحت کے مراکز کا دورہ
اپر چترال(ذاکر محمد زخمی سے )ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے عید کے پہلے روز اپر چترال کےمختلف صحت کے مراکز کا دورہ کرکےبیماروں کی عیادت کیاور ہیلتھ حکام کو بیماروں کی بہترین خدمات کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عیدالفطر کی نماز ہیڈکوارٹر بونی میں ادا کرنے کے بعد مختلف صحت کے مراکز یعنی کیٹگری ڈی ہسپتال بونی، ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سنٹر بونی اور بونی میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف امراض میں مبتلا بیماروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بیماروں سے ہسپتالوں سے ملنے والی سہولیات، خدمات اور علاج سے متعلق دریافت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سردار نواز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ ورکرز سے بھی ملے اور سب کو عید مبارکباد دی۔ انہوں نے جملہ حکام کو بیماروں کی بہتر خدمت کرنے اور ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا ضابطہ اخلاق پر ہرممکن عمل کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ جب تک جان ہے تع جہان ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے عزیزواقارب کو اس جان لیوا بیماری سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی انہوں نےتاکید کی۔ بعد ازاں انہون نے لیویز ہیڈکوارٹر بونی کا بھی دورہ کیا اور لیویز اہلکاروں سے ملے اور عید کی مبارکبادی دی ۔