189

پشاور: پی سی ہوٹل فروخت کیلئے پیش، قیمت صرف ساڑھے 6 ارب روپے

پشاور (  آوازچترال )پی سی ہوٹل فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت ساڑھے 6 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او سٹار لنک مارکیٹنگ اسلام آباد کی جانب سے جاری اشتہار کے زریعے خیبرپختونخوا کی صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع پرل کانٹیننٹل ہوٹل کو فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ اشتہار کے مطابق پی سی ہوٹل پشاور کی فروختگی قیمت کیلئے ڈیمانڈ ساڑھے 6 ارب روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی ہوٹل پشاور 47 کنال پر مشتمل ہے جس میں 80 مختلف نوعیت کے کمرے، 4 بڑے ہال،سویمنگ پولز موجود ہیں۔ جبکہ اشتہار کے مطابق ہوٹل کی سالانہ انکم 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments