111

شالی میں ایک کمسن لڑکا پاؤں پھسل جانے سے واپڈا کے بجلی گھر کی پاؤر چینل میں گرکر جان بحق

 چترال (نمائندہ آوازچترال)منگل کے روز گرم چشمہ روڈ پر واقع چترال شہر کے مضافاتی گاؤں شالی میں ایک کمسن لڑکا پاؤں پھسل جانے سے واپڈا کے بجلی گھر کی پاؤر چینل میں گرکر جان بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122کے ذرائع نے بتایاکہ 12سالہ سعدعلی ولد سعید اللہ ساکن شالی کے حادثاتی طور پر نہر میں گر جانے کی اطلاع پہنچنے پر ریسکیو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پاؤر چینل سے ان کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا۔ تلاش کے دوران چینل کا پانی بند کرنے مقامی بجلی گھر بھی کئی گھنٹے تک شٹ ڈاؤن رہا۔

Facebook Comments