جنید جمشید طیارہ حادثہ کیس کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی، سی اے اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا
اسلام آباد( آوازچترال )جنید جمشید طیارہ حادثہ کیش کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طیارے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے۔ سما نیوز کے مطابق چار سال قبل پیش آنے والے والے واقعے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔چترال سے اسلام آباد جانیوالا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن 141 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے تھے، ان میں حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے 2 پائلٹس بھی شامل تھے۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹس صالح یار جنجوعہ اور احمد منصور جنجوعہ کے لائسنس جانچ پڑتال میں مشکوک قرار دیئے گئے تھے لیکن دونوں اس سے قبل ہی وہ حادثے لقمۂ اجل بن گئے۔