تازہ ترین
ملک میں دو عیدوں کا امکان پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
پشاور ( آوازچترال)مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مقامی ریت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، ممبر مقامی رویت کمیٹی کے مطابق اجلاس بدھ کو نماز مغرب کے بعد قاسم علی خان مسجد میں ہوگا، اجلاس میں پشاور اور خیبر پختون خوا سے آنے والی شہادتوں پر فیصلہ کیا جائے گا، مقامی رویت کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدرات ہوگا، کمیٹی کے دیگر ممبران میں مولانا حسین احمد مدنی، مولانہ شفیق الرحمان شامل ہونگے، اجلاس میں شیخ الحدیث عبدالستار اور پروفیسر ڈاکٹر قاضی حبیب الرحمان بھی شریک ہونگے، مسجد قاسم علی خان کی جانب عوام کو بھی بدھ کو عید کا چاند دیکھنے کی تلقین۔
Facebook Comments