تازہ ترین

حکومت پاکستان کے لوگو میں تبدیلی کی تجویز

اسلام آباد( آوازچترال) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’ کے لوگو میں تبدیلی سے متعلق تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کا لوگو شیئر کیا اور گرافک ڈیزائنرز سے ممکنہ تبدیلی پر تجاویز بھی طلب کرلیں۔ فواد چوہدری نے تجویز پیش کی کہ حکومتِ پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کے پودے کی تصویر کی جگہ سائنس، ٹیکلناجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہیئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘گرافک ڈیزائنر مجھے اپنے آئیڈیاز بھیجیں’۔ جس کے جواب میں بعض گرافک ڈیزائنرز نے حکومتِ پاکستان کے لوگو میں مطلوبہ تبدیلی کرکے تصاویر بھی شیئر کیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لوگو میں تبدیلی کے ساتھ ایک تجویز دی کہ اصل لوگو میں سے کپاس کا آئیکون بھی ختم کردیا جائے۔ علاوہ ازیں بعض ٹوئٹر صارفین نے فواد چوہدری کے بیان پر تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے جذباتی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی شناخت کے حامل آئیکون لوگو میں رہنے چاہیئیں، ہر کسی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے لوگو میں شامل نہیں کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button