تازہ ترین

ٹیلنٹ کے حامل افراد کی مدد کرکے انہیں بھی ان اداروں میں داخلہ لینے کے قابل بنانے کے لئے  روزکا بھر پور ساتھ دیں

چترال (نمائندہ  آوازچترال) اپر چترال کے تورکھو اوژنو سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ ناصر عالم نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کم وسائل والے مگر ٹیلنٹ کے حامل افراد کی مدد کرکے انہیں بھی ان اداروں میں داخلہ لینے کے قابل بنانے کے لئے  روزکا بھر پور ساتھ دیں جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے اس سلسلے میں کوشان ہے اور سینکڑوں طلباء وطالبات کوپروفیشنل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی تک تعلیم حاصل کرنے لئے وظائف فراہم کی ہے جس کے بغیر ان کا داخلہ ناممکن نہیں تو انتہائی مشکل ضرور تھا۔ کراچی یونیورسٹی سے فزکس میں ایم ایس سی کی ڈگری امتیازی نمبروں سے حاصل کرنے والے حافظ ناصر عالم نے میڈیا سے گفتگومیں اپنی مثال دیتے ہوئے کہاکہ بی۔ایس سی پارٹ ون میں چترال کے کالج میں اعلیٰ نمبر لینے کے باوجود انہوں نے مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع کردیا تھا لیکن ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ سے رابطہ کرنے پر ان کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنایا اور چترال سے انہوں نے بی۔ایس سی اچھے نمبروں سے پاس کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماسٹر ڈگری کا حصول بھی اس ادارے کے بغیر ان کے لئے ناممکن تھا۔ انہوں نے کہاکہ محض مالی وسائل کے نہ ہونے کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محرومی سے اس ادارے نے سینکڑوں نوجوانوں کو بچاکر ان کو ذہنی انتشار اور احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچالیا ہے اور اس کام میں معاشر ے کے مثبت سوچ رکھنے والے فکر مند افراد کی تعاون ناگزیر ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button