تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا سنیٹر فلک ناز کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار،

پشاور( آوازچترال)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سنیٹر فلک ناز کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناءاللہ کی والدہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button