تازہ ترین

عید الفطر کے موقع پر بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 10مئی تک اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور( آوازچترال) پنجاب حکومت کا بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ، 10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔  سول سیکرٹریٹ میں کوروناوبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ کو 10مئی تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا وباکی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے،کورونا سے بچاو¿ کا واحد حل احتیاط ہے، لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button