تازہ ترین

نئی حکومت بنانے کی منصوبہ بندی، شہباز شریف اور چوہدری نثار میں اہم ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد (   آوازچترال ) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات بہت اہم ہے۔اگر شہباز شریف کی حکومت بنانے کی جانب معاملہ جاتا ہے تو چوہدری نثار بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔شہباز شریف چوہدری نثار کے بغیر ایک قدم نہیں چلتے۔ سیاسی طور پر وہ ہمیشہ چوہدری نثار پر انحصار کرتے ہیں۔لندن کے دورے میں شہباز شریف کی خواہش ہوگی کہ اگر معاملات آگے بڑھتے ہیں تو اگلے وزیر اعلی چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔چوہدری نثار بھی اچھے وقت کا انتظار میں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں اور ان کی بھی خواہش ہوگی کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں۔ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چوہدری نثار پریکٹیکلی چیف منسٹر ہوں گے۔ لیکن دیکھتے ہیں کہ نواز شریف اپنے بھائی کو اقتدار دینے پر رضا مند ہوتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں نواز شریف سے زیادہ مریم نواز رکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سےاسمبلیاں توڑنے کا امکان کم ہو گیا ہے۔عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے۔چار سوالوں کا جواب اگلے چند ہفتوں میں ملنا ہے۔ بجٹ منظور ہونا ہے یا نہیں۔جہانگیر ترین گروپ کیا کرے گا۔سعودی عرب میں کیا ہوگا۔کورونا کے خلاف مہم کا کیا فائدہ ہوگا۔ ہارون رشید نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔معاملات اسی ملاقات میں حل ہوئے ہیں۔میں نے کہا تھا کہ صلح ہوجائے گی بجٹ منظور ہوگا۔جہانگیر ترین کو گروپ کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی وی۔ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہیں گے کہ ترین گروپ انٹیکٹ رہے تاکہ عمران خان کو پریشرائز کیا جا سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button