تازہ ترین

این سی اوسی کا ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے23 مئی تک بند رکھنےکا فیصلہ

اسلام آباد (  آوازچترال) این سی اوسی نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے23 مئی تک  بند رکھنے کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا فیصلہ کورونا  وبا کے پھیلاوَ میں تیزی کے باعث کیا گیا، اس سے قبل 17مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا پھیلاؤ کی حالیہ صورتحال اور کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھے جائیں گے۔ این سی اوسی نے تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا فیصلہ کورونا وباء کے پھیلاوَ  میں تیزی دیکھ کر کیا۔ این سی او سی نے اس سے قبل  عیدالفطر کے بعد 17مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی اجلاس18مئی کو ہوگا۔ اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کل وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، گیارہویں اور نویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کل ہوگی، کانفرنس میں 15جون کے بعد تعلیمی بورڈز کے امتحانات لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بورڈز امتحانات ترجیحی بنیادوں پر لیے جائیں گے۔تاکہ یونیورسٹیوں میں داخلے سے قبل امتحانی نتائج کو یقینی بنایا جاسکے۔ گیارہویں اور نویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے زیر تحت بارہویں اور دسویں کے امتحانات 15جون کے بعد شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، لیکن کانفرنس میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان امتحانات کی حتمی تاریخوں کو اعلان کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button