تازہ ترین

بارش ہو گی یا سورج آگ برسائے گا، عید پر موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی رپورٹ جاری

لاہور ( آوازچترال) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم گرما کا آغاز ہو چکا، جبکہ بیشتر علاقوں میں سورج خوب آگ برسا رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا جب رمضان المبارک مہینہ جاری ہے۔ ایسے میں عوام میں عید کے موقع پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے بھی تجسس پایا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی عید کے دن قریب آتے ہی اپنی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی بارش ہو گی یا سورج آگ برسائے گا، عید پر موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات ..

علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ دوسری جانب حکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی اسی لیے 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔ اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو بلایا گیا ہے۔ اس روز ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف جبکہ کہیں کہیں جزوی بادل ہوں گے۔ لیکن چونکہ اس روز چاند کی پیدائش کو زیادہ وقت نہیں گزرا ہو گا، اس لیے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button