تازہ ترینکھیل

کالاش چلم جوشٹ…سیاحتی مقامات میں وادیوں کے داخلی راستے سیل کردیئے جائیں گے…ڈپٹی کمشنر چترال لوئر

چترال (  آوازچترال)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے دفتر میں پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں وادیوں (بریر، بمبوریت اور رمبور) کے کالاش قاضی / کالاش کمیونٹی کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس چلم جوشٹ (جوشی)میلے کے حوالے سے تھا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دی گئی کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کی موجودہ لہر کی وجہ سے ہر قسم کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور مذہبی پروگراموں، اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔ اجلاس میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ تہوار محدود منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیونکہ 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک حکومت کی طرف سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے .تہوار میں کسی بھی ملکی یا غیر ملکی سیاح کو وادی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس موقع پرچترال کے خاص طور پر اور سیاحتی مقامات میں وادیوں کے داخلی راستے سیل کردیئے جائیں گے اور این سی او سی، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ کے پی کی ہدایت کے مطابق کسی بھی سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

May be an image of one or more people, people standing and indoor

May be an image of 3 people, people sitting and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button