تازہ ترینکھیل

نیشنل ہاکی لیگ نےسرما کے کھیلوں اور موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کینیڈا کے اشتراک کو اجاگر کیا

اسلام آباد (  آوازچترال )دنیا کی پانچ سب سے بڑی کھیل کی تنظیموں میں سے ایک نیشنل ہاکی لیگ نے، جوشمالی امریکا میں پیشہ وارانہ آئس ہاکی کی نمائندہ ہے، شمالی پاکستان میں آئس ہاکی متعارف کروانے کے لئے پاکستان اور کینیڈا کے اشتراک کو اجاگرکرنے والی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ ویڈیونیشنل ہاکی لیگ کے گرین منتھ کے حصے کے طور پرجاری کی گئی تھی جو دنیا بھر میں ہونے والےان مقامی منصوبوں پر مرکوز ہے جو سرما کے کھیلوں کو ماحولیاتی مسائل پر توجہ دلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔  ویڈیو میں کینیڈین ہائی کمیشن کوپاکستان کے سرما کے کھیلوں کے منصوبے میں،پاکستان کے شمالی علاقوں کی مقامی کمیونٹی کے ساتھ سرما کے کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی طرف توجہ دلانے اور پائیدارسیاحت میں تعاون کے لئے کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ دو موسمِ سرما میں پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلموراور ان کے ساتھیوں نے ہاکی، کرلنگ اور سرما کی دیگر سرگرمیوں کے لئے برفانی سطحیں بنانے کی مقامی کوششوں میں معاونت،سامان کی فراہمی(بشمول کینیڈین پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی طرف سے کچھ عطیات)، مقامی لڑکوں اور لڑکیوں کی ہاکی اور سکیٹنگ کی تربیت اور سرما کے تہواروں جیسے مڈاکلاشٹ،چترال ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کے لئے مقامی کمیونٹی کے دورےکیے ہیں۔ کینیڈا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی رہنما ہے اور نوجوانوں کی موسمیاتی آگاہی اور کمیونٹی کی طرف سے عمل کی حمایت میں یقین رکھتا ہے، جس میں نوجوانوں کو کھیل اور ان کے قدررتی ماحول سے لگاؤ پیدا کرنا بھی شامل کرنا ہے۔ "لڑکوں اور لڑکیوں کی سرما کے کھیلوں میں دلچسپی اور رسائی میں ان کا ساتھ دینے سے ظاہری،سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے،جن میں سے پائیدار سیاحت کے مواقع کی ترقی بھی اہمیت رکھتی ہے۔” ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے رواں سال جنوری اور فروری میں چترال اور گلگت بلتستان کے دورے کے دوران کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کیا۔ ہائی کمشنر نے بہت سے نکات پر زور دیا جن میں پاکستان اور کینیڈا تعاون کر سکتے ہیں، بشمول: پاکستان کے لئے مفید موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لئے کینیدا کا تعاون، جیسے گرین کلائمیٹ فنڈ اور گلوبل اینوائرمنٹ فیسیلیٹی،ماحولیاتی طور پر پائیدار منصوبوں کے لئے کینیڈا کی معاونت، اور بالخصوص کینیڈا کی صحت مند کمیونٹیز،خاندانوں اور خواتین کی معاشی خود مختاری کے لئے تعاون کی حالیہ کوششیں۔  انہوں نے زور دیا کہ "کینیڈا کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری سے مشترکہ اقدار و فوائد کے ایسے مواقع کی قدر کرتا ہے،جیسے موسمیاتی تبدیلی، ماحول کا تحفظ،پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحت کا فروغ اور عورتوں اور لڑکیوں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنانا۔” کینیڈین ہائی کمیشن کو اس ویڈیو کے لئے نیشنل ہاکی لیگ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ،جس میں ائر کموڈور (ر) شاہد ندیم،  کنوینر،ایڈونچر گروپ نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ،گلگت بلتستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن، کرنل (ر) ولی اور مسٹر عرفان کریم اور بونی اینوائرمنٹل اکیڈمی کا کام دکھایا گیا ہے۔  ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئےہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا کہ ” ان افراد اور ان کی کمیونٹیز کی لگن اور عزم ہی اس منصوبے کو کامیاب بنا رہا ہے اور یہی پاکستان کو سرما کے کھیلوں کا ملک بنانے کو یقینی بنائے گا۔”

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button