چترال(نمائندہ آوازچترال )محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او لوئرچترال سونیہ شمروز خان کی خصوصی احکامات پر تمام بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر پابندی پر عملدآمد کی گئی۔چترال میں ٹرانسپورٹ اڈئے مکمل طورپر بند کرائے گئے، کارونا کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے صوبائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ مخصوص دکانوں کے علاوہ پورا چترال بازار اور دروش بازار میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی گئی۔
Facebook Comments