تازہ ترین

وزیراعظم سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد ( آوازچترال  ) وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہانگیرترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ، جسٹس ساحرعلی ، تصدق جیلانی اورناصرالملک کی سربراہی میں کمیشن بنانےکی استدعا کی گئی تاہم وزیراعظم نےہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی کے گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، جس میں جہانگیرترین خود شریک نہیں ہوئے ، وزیر اعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے ، جن میں میں 11 قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں ، تمام اراکین نے وزیراعظم کو جہانگیرترین کے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کو جوش نہیں بلکہ ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی قوت بن چکا ہے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین گروپ پاکستانی سیاست کی نئی ٹھوس حقیقت ہے ، 33 اراکین پارلیمنٹ بشمول 11 اراکین قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 22 اراکین جہانگیر ترین گروپ چوتھی بڑی سیاسی قوت ہے ، انہوں نے حکمران جماعت خاص طور پر وزیر اعظم کو متنبہ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت کے بغیر مرکز اور پنجاب حکومت چند منٹوں میں ڈھیر ہو جائیں گی ، ترین گروپ کی عمران خان سے کلیدی ملاقات ہے ، خاں صاحب جوش نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button