تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہور( آوازچترال ) مغربی ہواو¿ں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ دو روز تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ہے ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش نے موسم سہانا بنادیا،محکمہ موسمیات نےمزید بارش کی پیشگوئی کردی،کراچی میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تیزہواوں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا، پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بادل برس پڑے۔ سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں 26 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، لاہور میں بارش اورہواوں نےموسم ٹھنڈا ٹھار کردیا، قصور، لیہ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، جوہر آباد، بھکر، رحیم یار خان میں بھی رم جھم ہوئی،ادھر لاڑکانہ، کندھکوٹ اور دادو میں بھی بارش نے موسم کی رت ہی بدل دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button