تازہ ترین

شاہراؤں پر دھرنوں کی روک تھام،نئی پالیسی گائیڈ لائن تیار

پشاور ( آوازچترال  ) خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر صوبائی اسمبلی، جی ٹی روڈ، صدر روڈ سمیت مختلف شاہراؤں پر دھرنوں کی روک تھام کے لئے نئی پالیسی گائیڈ لائن تیار کر لی ہے۔  جس کے مطابق سڑکوں کی بندش کسی صورت میں قبول نہیں ہو گی مظاہرین کے خلاف فوری مقدمات درج کئے جائینگے۔  مظاہرین کے سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی مظاہرین کی قیادت کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے گا۔  مظاہرین کیخلاف کوئی بھی درج مقدمہ واپس نہیں لیا جائے گا۔  صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ا سمبلی کے سامنے سیکورٹی صورتحال کے باعث مظاہرے پر پابندی عائد کی ہے تاہم صوبائی اسمبلی، جی ٹی روڈ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔  سرکاری اور غیر سرکاری احتجاجی مظاہرے کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر  درج کی جائیگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button